خانیوال(ٹی این ٰایس) استحکام پاکستان پاڑٹی کے مرکزی راھنما نوابزادہ ایاز خان نیازی نے خانیوال سے الیکشن مہم کا آغاز کردیا۔

 
0
654

خانیوال: استحکام پاکستان پاڑٹی کے مرکزی راھنما نوابزادہ ایاز خان نیازی نے خانیوال سے الیکشن مہم کا آغاز کردیا۔ آبائی گاوں میں بڑا سیاسی پاور شو کیا۔ حریف سیاستدانوں میں کھلبلی مچ گئ۔ تفصیلات کے مطابق ۔ نوابزادہ ایاز خان نیازی نے این اے 147 خانیوال سے سیاسی معرکے کیلئے طبل جنگ بجا دیا مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو ان کے آبائی حلقے 210 میں گھس کر شکست دینے کا چیلنج دے دیا ۔ اپنے آبائی چک 39 ٹن آر میں ہزاروں سپورٹرز کے سامنے این اے 147 اور پی پی 209 سے الیکشن لڑنے کا اعلان سے عوام پرجوش !
ایاز نیازی کے گرجدار لہجے میں دونوں حلقوں سے الیکشن لڑنے کے اعلان نے سپورٹرز کا لہو گرما دیا عوام کے جزبات سے بھرپور نعروں سے پنڈال گونج اٹھا !

اپنے والد کے تزکرے پر بار بار نوابزادہ ایاز نیازی رنجیدہ ہو گئے ایاز نیازی کی غمناک آواز نے نوابزادہ عبدالرزاق خان کے دیوانوں کے دلوں پر نشتر چلا دیئے !

نوابزادہ ایاز نیازی کی درد سے ڈوبی آواز پر سٹیج پر موجود ان کے چھوٹے بھائی اور سابق تحصیل ناظم نوابزادہ محمد علی خان نیازی سمیت پنڈال میں موجود ہر شخص کی آنکھیں نمنما گئیں !

نوابزادہ عبدالرزاق خان نیازی کی حلقے کیلئے خدمات پر عوام کی جانب سے بھرپور خراج تحسین اور انکی مغفرت کیلئے خصوصی دعا !

نوابزادہ ایاز خان نیازی نے اپنے چند ماہ پر مشتمل اقتدار میں این اے 147 کے دونوں حلقوں کیلئے 40 ارب روپے منظوری کا تزکرہ کرتے ہوئے عوام کو بتایا کہ ناسکو مہاجرین میرے مکمل کروائے ہوئے ترقیاتی منصوبوں پر تختیاں لگانے کی ناکام کوشش کرتے رہے !

ناسکو کے زہر کے تاجروں نے حلقے کی عوام کے دلوں میں زہر ہی گھولا پچھلے 20 سال سے دونوں حلقوں کی عوام سے صرف جھوٹ بولا گیا ضمنی الیکشن میں پی پی 209 میں ہزاروں لوگوں سے اسلحہ لائسنس کیلئے شناختی کارڈ لئے گئے لیکن ایک لائسنس جاری نہ ہوا !

بجلی گیس کے نام پر لوگوں سے بار بار جھوٹے وعدے کئے گئے جھوٹ کی سیاست دفن کرنے کا وقت آ گیا ہے جہانیاں کے تاجروں سے ناسکو برداران کا جھوٹ بے نقاب ہونے پر اب ان کا جہانیاں شہر میں جانا مشکل ہو چکا ہے !

ہم نے جہانیاں میں قدم رکھتے ہی اعلان کیا تھا کہ پہلے کام لیں ووٹ بعد میں دیں الحمد للہ جہانیاں والوں کا میگا پراجیکٹ ٹھٹھہ روڈ جو ناسکو زہر فروختوں نے 25 سال سے جھوٹے وعدوں پر رکھا ہوا تھا وہ 23 کلومیٹر روڈ 78 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کروا کر دیا جہانیاں شہر کا روڈ راتوں رات کارپٹ ہوا جہانیاں سٹیڈیم کی بحالی اور جہانیاں کو روشنیوں کا شہر بنا دیا !

انشاءاللہ منتخب ہو کر جہانیاں , کچہ کھوہ , پیرووال کو تمام شہری سہولیات بہم پہنچائیں گے میرا الیکشن آپ لوگوں نے لڑنا ہے نوابزادہ عبدالرزاق خان نیازی بننا تو میرے بس کی بات نہیں لیکن وعدہ کرتا ہوں کہ اپنے والد بزرگوار کے نقش قدم پر چلتے ہوئے آپکو کبھی مایوس نہیں کرونگا !

الیکشن بھرپور انداز میں میرے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر آپ لڑیں حلقے کی محرومیاں میں ختم کر کے دکھاؤں گا یہ سیاسی بیان نہیں نوابزادہ عبدالرزاق خان نیازی کے خون کا عزم اور وعدہ ہے حلقے کی ایسی تقدیر بدل دونگا کہ آنے والی نسلیں سکون سے رہ سکیں گی !

سابق ایم این اے ملک غلام مرتضیٰ میتلا میرے والد کے دوست اور میرے بزرگ ہیں وہ ہمارے ساتھ ہیں کرم داد واہلہ میرے دوست ہیں ہم سب مل کر جہانیاں کی تقدیر بدلیں گے جس کے ساتھ انفرادی یا اجتماعی جو وعدہ کروں گا جو زبان دونگا اپنے باپ نوابزادہ عبدالرزاق خان نیازی کی طرح اس پر پہرہ دونگا