اسلام آباد(ٹی این ٰایس)مونس الٰہی کے الزامات ، چوہدری سالک حسین کے جوابات، سیاست کرو یا صبر کرو، چوہدری سالک حسین

 
0
102

مونس الٰہی اور چوہدری سالک حسین سوشل میڈیا پر آمنے سامنے آ گئے ۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما مونس الٰہی نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں الزام عائد کیا کہ چوہدری شجاعت حسین کے بیٹوں نے اپنی پھوپھیو ں کو گرفتار کرنے کیلئے اپنے ہی آبائی خاندانی گھر پولیس بھیجی۔

جس پر مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری سالک حسین نے الزامات کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ کیا آپ نے میڈیا رپورٹنگ کا پیشہ بھی اختیار کر لیا ہے؟ اگر نہیں تو خبر کی تصدیق کر لو۔ اس واقعے کے بارے میں مجھے تب معلوم ہوا جب کسی نے یہ ٹویٹ مجھے بھیجی،خاندان کی عزت پی ٹی آئی کے ووٹوں کے لیے مت رولو، عوام حقیقت جانتی ہے۔ مائیں بہنیں سب کی سانجھی ہیں۔ ان کی ویڈیوز دیکھ کر دل رنجیدہ ہے۔ کاغذات نامزدگی جمع کروانے امیدوار کا جانا ضروری نہیں۔آپ کے پاس وکلا کی فوج موجود ہے انہیں بھیج دیا ہوتا۔

برائے مہربانی گجرات میں عورت کارڈ نہ چلایا جائے۔چلو شکر ہے آپ نے یہ تو تسلیم کیا کہ یہ ہمارا بھی آبائی گھر ہے لہذا وہاں ہمارے آنے پر جو کمروں کو تالے لگ جاتے ہیں انہیں بھی کھلوا دو۔پورا پاکستان یہ تماشا دیکھ رہا ہے۔ آپ خود کہتے تھے سیاست اپنی اپنی۔ سیاست کرو ذاتی عناد اور بے بنیاد الزامات مت لگا۔دعا ہے اللہ آپ کو صبر دے اور چودھری پرویز الٰہی صاحب کی مشکلات میں کمی آئے۔