اسلام آباد (ٹی این ایس)سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خیبر میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں 22 خوارج ہلاک ہوگئے’ آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج علاقے میں متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھے اور ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے’ گرفتاری کے خوف اور بزدلی کے باعث خوارج نے اندھا دھند فائرنگ کی جس کی زد میں آکر ایک 10سالہ معصوم بچہ شہید ہوگیا’ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں موجود مزید کسی بھی خارجی کے خاتمے کے لیے سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے













