اسلام آباد(ٹی این ٰایس)وزیراعظم نے ڈپٹی کمشنر اور آئی جی اسلام آباد کو تبدیل کرنے کے احکامات جاری کردئیے

 
0
117

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ڈپٹی کمشنر اور آئی جی اسلام آباد کو تبدیل کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔سب نیوز کو موصول مراسلہ کے مطابق نگران وزیراعظم نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو دونوں عہدوں پر نئے افسران کا تقرر کرنے کی ہدایت کردی۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز آئی جی اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو تبدیل نہ کئے جانے کا نوٹس لیتے ہوئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو مراسلہ ارسال کیا تھا۔