اسلام آباد(ٹی این ٰایس) توہین الیکشن کمیشن،عمران خان کیخلاف فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی کا آغاز کل ہوگا

 
0
57

توہین الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا، کیس کی سماعت کل اڈیالہ جیل میں ہوگی۔

سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی کا آغاز کل ہوگا جبکہ الیکشن کمیشن نے کاز لسٹ جاری کردی۔سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی جانب سے توہین الیکشن کمیشن کیس میں اوپن ٹرائل کی استدعا کی گئی ہے۔ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن کیس پر سماعت کرے گا۔الیکشن کمیشن کے ممبران شاہ محمود جتوئی، بابر حیسن بھروانہ اور جسٹس ریٹائرڈ اکرام اللہ بھی بینچ میں شامل ہیں۔