اسلام آباد(ٹی این ایس) پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی سندھ سے قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کی فہرست جاری

 
0
152

پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز نے سندھ سے قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کی فہرست جاری کردی ہے ۔
فہرست کے مطابق بلاول بھٹوزرداری کو سندھ کی دو قومی اسمبلی کی نشستوں این اے ایک سو چورانوے لاڑکانہ اوراین اے ایک سو چھیانوے قمبرشہداد کوٹ سے امیدوار نامزد کیا گیا ہے جبکہ آصف علی زرداری نواب شاہ سے این اے دوسوسات سے میدان میں اتریں گے ۔
این اے دوسوانتیس ملیر سے جام عبدالکریم جوکھیو،این اے دوسوتیس سے آغا رفیع اللہ اور این اے دوسواکتیس سے عبدالحکیم بلوچ کوامیدوار نامزدکیا گیا ہے ۔این اے دوسوپینتیس شرقی سے آصف خان،این اے دوسوچھتیس سے مزمل قریشی،این اے دوسوسینتیس سے کرنل ریٹائراسد عالم نیازی اور این اے دوسواڑتیس سے ظفر جھنڈیر امیدوار ہونگے ۔
این اے دوسوانتالیس لیاری سے سرداربنیل گبول،این اے دوسواکتالیس جنوبی سے مرزا اختیار بیگ ،این اے دوسوبیالیس سے عبدالقادر مندو خیل،این ایدوسوتینتالیس سے عبدالقادر پٹیل،این اے دوسوچوالیس ویسٹ سے عبدالبر،این اے دوسوپینتالیس سے صدیق اکبر، این اے دوسوچھیالیس سے وسیم اختر کو امیدوار نامزدکیا گیا ہے ۔