پشاور (ٹی این ایس) تھانہ گلبہار کی اہم کاروائی ، قتل میں ملوث ملزمان آلہ قتل سمیت گرفتار

 
0
75

پشاور

▪ تھانہ گلبہار کی اہم کاروائی ، قتل میں ملوث ملزمان آلہ قتل سمیت گرفتار

▪ تھانہ بڈھ بیر پولیس کی اہم کاروائی، اندھا قتل کا ڈراپ سین، قتل میں ملوث ملزمان گرفتار

▪ تھانہ ریگی پولیس کی کارروائی، آئس کی لت میں مبتلا موٹر سائیکل لفٹر گینگ گرفتار

تفصیلات:
تھانہ گلبہار پولیس کی اہم کاروائی، مقتول نورحمد کے قتل میں ملوث 2 ملزمان آلہ قتل سمیت گرفتار، ملزمان نے منہ زبانی تکرار پر فائرنگ کرکے مقتول کو قتل کیا تھا، دوسری کاروائی کے دوران غیر قانونی اسلحہ سمیت دیگر جرائم میں ملوث ملزم گرفتار، جس کے قبضے سے 2 عدد پستول برآمد۔

تھانہ ریگی پولیس کی کارروائی، آئس کی لت میں مبتلا موٹر سائیکل لفٹر گینگ کو گرفتار کرلیا، ملزمان گھروں اور تجارتی مراکز سے موٹرسائیکل چوری کرنے کے بعد مسروقہ موٹر سائیکل کو پارٹس میں تبدیل کرکے اونے پونے داموں فروخت کرتے تھے، ملزمان سے 9 موٹر سائیکل، پارٹس اور 1 کلو گرام کے قریب آئس برآمد کر لی

تھانہ بڈھ بیر پولیس کی اہم کاروائی، 3 ماہ قبل مقتول گل رحمان کے اندھا قتل میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے مقتول گل رحمان کے قتل کو ذاتی رنجش کا شاخسانہ قرار دیا، جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔