حیدر آباد میں بدنام زمانہ ڈاکو ہلاک،دوسرا گرفتار

 
0
3723

حیدر آباد:- اگست 19 (ٹی این ایس)   پولیس نے ایک کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ایک بدنام زمانہ ڈاکو اور اسکے ساتھی کو گرفتار کرلیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق تھانہ پھلیلی کی حدود میں ایس ایچ او انسپکٹر رانا پرویز اختر کی قیادت میں پولیس کی ایک ٹیم نے خفیہ اطلاع پر مذکور بدنام زمانہ ڈاکو فیروز خاص خیلی کو گھیرے میں لیا۔ ڈاکو اور اسکے ساتھیوں نے فائرنگ کی،  جوابی کاروائی میں وہ ہلاک ہوگیا جبکہ اسکے ساتھی  عمران شیخ کو شدید زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

 مقابلے میں ہلاک و زخمی ملزمان کے قبضے سے محروز نامی شخص سے چھینا ہوا پرس بمعہ53 ہزار روپے، شناختی کارڈاور  ایک موبائیل فون کے علاوہ دو موٹر سائیکل، 2 پسٹل برآمد ہوئے۔ ملزمان مختلف اضلاع کے متعدد کیسوں میں چالان  اور  ضلع حیدرآباد کے 18 سے زائد کیسوں میں مطلوب تھے.