گوجرہ میونسپل کمیٹی کے چیف اورمحکمہ ایجوکیشن کے آفیسر کی طرف سے صحافیوں اور طلباء کے والدین کے ساتھ بدتمیزی

 
0
543

گوجرہ :- اگست 19 (ٹی این ایس) اسکول کے سامنے کوڑے کے ڈھیر اور گندے پانی کے جوہڑ کی موجودگی پر طلباء کے والدین کی طرف سے احتجاج کرنے پر میونسپل کمیٹی کے چیف آفیسر زاہد فرید تارڑ  اور  محکمہ ایجوکیشن کے آفیسر نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سکول کے عملہ کو معطل کرنے کی دھمکی دی۔

اطلاعات کے مطابق میڈیا نے اس مسلہ کی نشاندہی کی تھی تاہم اسکے باوجود میونسپل کمیٹی نے اپنی ذمہ داری پوری نہیں کی۔جس پرسکول کے بچوں کے والدین نےکل احتجاج کیا اور چیف آفیسر مردہ باد کے نعرے  لگائے۔ محکمہ ایجوکیشن کے آفیسراپنے ہی  محکمہ سے وابستہ  متاثرہ طلباء  کے بجائے میونسپل کمیٹی کے چیف آفیسر کا ساتھ دیتے ہوئے الٹا ا سکول کے سٹاف کو ڈس مس کرنے کی دھمکیاں دینے سکول پہنچ گئے۔

اہل علاقہ اور سکول کے بچوں کے والدین ان کا یہ رویہ دیکھ کر احتجاج کرنے پر مجبور ہوئے میڈیا کے نمائندے جب چیف آفیسرمیونسپل کمیٹی سے اس احتجاج کے بارےمیں ان کا موقف لینے ان کے دفتر پہنچے تو وہ بجائے اپنی کارکردگی بہتر بنانے کی یقین دہانی کراتے وہ میڈیا سے بدتمیزی کرنے لگے اور میڈیا کے کیمرے توڑ نے کے علاوہ  انھیں سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔