کچھ لوگ اپنی غلطیاں وزارت داخلہ اوراسٹیبلشمنٹ پرڈالناچاہتے ہیں،چوہدری نثار کاسینیٹرپرویزرشید کے بیان پر ردعمل

 
0
499

اسلام آباداگست19(ٹی این ایس)سابق وزیرداخلہ چوہدری نثارنے سینیٹرپرویزرشیدکے وزارت داخلہ بارے بیان پراپنے ردعمل میں کہاہے کہ کچھ لوگ اپنی غلطیاں وزارت داخلہ اوراسٹیبلشمنٹ پرڈالناچاہتے ہیں ،ایسے لوگوں کی سوئی وزارت داخلہ اورچوہدری نثارپرپھنس گئی ہے ،بہترہوتااگرپرویزرشیداپنے بیان کی وضاحت کردیتے۔

ترجمان سابق وزیرداخلہ چوہدری نثارخان نے سابق وفاقی وزیراطلاعات پرویزرشیدکے بیان پرردعمل دیتے ہوئے کہاکہ کچھ لوگوں نے اپنی غلطیوں کاملبہ وزارات داخلہ اوراسٹیبلشمنٹ پرڈال دیاہے ۔پرویزرشیدبتاتے کہ کارستانیوں پرپردہ ڈالنے کیلئے انہیں وزیرداخلہ سے کس مددکی توقع تھی ۔ترجمان کاکہناتھاکہ پرویزرشیداپنی حکومت کومشورہ دیں کہ ڈان لیکس کی رپورٹ منظرعام پرلائیں ۔پرویزرشیدپہلیاں بجھوانے کے بجائے سازش کی کھل کروضاحت کریں ،ڈان لیکس میں فیصلہ دینے والی چھ رکنی کمیٹی میں وزارت داخلہ کاایک ممبرتھا،ان کے خلاف فیصلہ دینے والی کمیٹی میں پانچ ممبروفاقی یاصوبائی حکومت کے ماتحت تھے