اسلام آباد
اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
8 کاروائیوں میں 100 کلو سے زائد منشیات برآمد،6 ملزمان گرفتار۔
جناح ایئرپورٹ پر بذریعہ پرواز نمبر PA-100 دبئی جانے والے مسافر سے 350 گرام چرس برآمد ۔
جی پی او لاہور میں برطانیہ بھیجے جانے والے پارسل سے 320 گرام ہیروئن برآمد۔
راولپنڈی کوریئر آفس میں کیلیفورنیا سے بھیجے گئے پارسل سے 200 گرام ویڈ برآمد۔
چناب ٹول پلازہ جی ٹی روڈ گجرات کے قریب 72 کلو چرس برآمد، ملزم گرفتار۔
سمبڑیال،سیالکوٹ سے 13.2 کلو چرس اور 1.2 کلو افیون برآمد، دو ملزمان گرفتار۔
جہلم کے قریب 6.9 کلو چرس اور 20 گرام آئس برآمد، ملزم گرفتار۔
بلوچستان میں ملزم سے 3.6 کلو چرس برآمد۔
خیبر کے علاقے زخہ خیل سے 2.3 کلو آئس برآمد۔
گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔