لاہور (ٹی این ایس) سینئر وکیل شاہ خاور قائم مقام چیئرمین پی سی بی بن گئے،کل ذمہ داریاں سنبھالیں گے

 
0
44

پاکستان کرکٹ بورڈ کے الیکشن کمشنر اور سینئر وکیل شاہ خاور قائم مقام چیئرمین پی سی بی بن گئے، جو بدھ کو پی سی بی ہیڈ کورٹرز میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ وفاقی حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین کے الیکشن کے لیے سینئر قانون دان شاہ خاور کو پی سی بی الیکشن کمشنر مقرر کر رکھا ہے، جو پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف کے استعفے کی منظوری کے بعد بدھ کو پی سی بی ہیڈ کوارٹرز میں باضابطہ اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ ذراع کے مطابق شاہ خاور اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد گورننگ بورڈ کا اعلان کریں گے اور تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد پی سی بی چیرمین کا الیکشن فروری کے پہلے ہفتے میں کروایا جائے گا۔