اسلام آباد(ٹی این ایس) نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیرِ صدارت توانائی کے شعبے میں گردشی قرضے میں کمی کے لائحہ عمل پر جائزہ اجلاس

 
0
47

نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیرِ صدارت توانائی کے شعبے میں گردشی قرضے میں کمی کے لائحہ عمل پر جائزہ اجلاس.

حکومت سنبھالتے ہی ہم نے ترجیحی بنیادوں پر معیشت کی بحالی کیلئے اقدامات کئے. وزیرِ اعظم.

گردشی قرضے میں کمی لانے کیلئے حکومت ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے. وزیرِ اعظم.

گردشی قرضےکے خاتمے کیلئے ایک مؤثر، دیرپااور قابل عمل حکمت عملی بنا کر پیش کی جائے. وزیرِ اعظم کی وزارتِ توانائی کو ہدایت.

گردشی قرضے میں کمی لانے کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنا ہوگا. وزیرِ اعظم.

انسدادِ بجلی چوری آپریشن سے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی وصولیوں میں خاطر خواہ بہتری آئی ہے. وزیرِ اعظم.

نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیرِ صدارت پیٹرولیم اور پاور شعبہ جات کے گردشی قرضوں میں کمی کیلئے لائحہ عمل پر جائزہ اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا.

اجلاس میں وفاقی وزراء ڈاکٹر شمشاد اختر، محمد علی اور متعلقہ اعلی حکام کی شرکت.

اجلاس کو پیٹرولیم اور توانائی کے شعبوں کے گردشی قرضے کی موجودہ صورت حال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی. اجلاس کو مختلف کمپنیوں کے گردشی قرضوں کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے اس قرضے میں کمی کے لئے مختلف تجاویز بھی پیش کی گئیں. وزیرِ اعظم نے متعلقہ وزارت کو وزارتِ خزانہ سے مل کر اس حوالے سے مشاورت کے بعد ایک جامع و پائیدار لائحہ عمل بنا کر پیش کرنے کی ہدایت دی.