قصور واقعہ پر میری اہلیہ بھی پریشان ہیں۔ چیف جسٹس ثاقب نثار

 
0
727
اسلام آباد جنوری 11(ٹی این ایس): سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں االرازی میڈیکل کالج کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس نے زینب قتل کیس پر بات کرتے ہوئے کہا کہ زینب قوم کی بیٹی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ زینب کے ساتھ جو بھی ہوا وہ پاکستان کے لیے باعث شرمندگی ہے۔ قصور واقعہ افسوسناک ہے ۔ اس واقعہ پر میری اہلیہ بھی پریشان ہیں ۔ ہڑتال کرنے والے وکلا سے متعلق چیف جسٹس نے کہا کہ زینب کے قتل پر دکھ اور سوگ اپنی جگہ لیکن ہڑتال کی گنجائش نہیں بنتی ۔ وکلا احتجاج ضرور کریں لیکن ہڑتال سے گریز کریں۔ خیال رہے کہ قصور میں ننھی زینب سے زیادتی کے بعد قتل کے واقعہ پر شہریوں سمیت وکلا بھی سراپا احتجاج ہیں۔