لاہور جنوری 10(ٹی این ایس):حکومت پنجاب نے تین سینئر پولیس افسران کی تقرری و تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔اس ضمن میں بروز بدھ جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق گریڈ 18 کے آفیسر رضوان گوندل کو ڈی پی او خانیوال،زاہد نواز کو ڈی پی او قصور جبکہ ذوالفقار احمد کو سی پی او لاہور تعینات کر دیا گیا ہے۔