زینب کا وحشیانہ قتل، چائلڈ رائٹس موومنٹ اور این اے سی جی یونائٹیڈ گلوبل آرگنائزشن آف ڈویلپمنٹ کا احتجاجی  مظاہرہ

 
0
497

اسلام آباد جنوری 10(ٹی این ایس) پاکستان کے صوبے پنجاب کے ضلع قصور میں ایک کم سن بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرنے کے واقعے پر ملک کے سیاسی و سماجی حلقوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے ۔بدھ کو اسلام آباد میں چائلڈ رائٹس موومنٹ اور این اے سی جی یونائٹیڈ گلوبل آرگنائزشن آف ڈویلپمنٹ اور دیگر نیٹ ورکس کر زیر اہتمام کم سن  بچی سے زیادتی کے بعد قتل کے خلاف نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

مظاہرین  نے  حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا کہ ان جانور صفت درندوں کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ بچوں کے ساتھ زیادتیوں کی روک تھام کے لیے مظاہرین نے بینررنز اٹھا رکھے تھے مظاہرین  کا کہنا تھا ماضی میں بھی ضلع قصور کے باسیوں پر آفت ٹوٹی مگر ایوانوں میں بیٹھے عوام کے خادموں نے اس کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا ۔

مظاہرین  نے عام عوام سے بھی  مطالبہ کیا کہ اس ظلم کے خلاف اپنی آواز بلند کریں کیونکہ ایسے واقعات کسی کی بھی بہن بیٹی کے ساتھ رونما ہو سکتے ہیں۔