غزہ(ٹی این ایس)حماس کا عالمی عدالت انصاف کے فیصلہ کا خیر مقدم ،فلسطینیوں کی جیت قرار دیدیا

 
0
60

حماس نے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے فلسطینیوں کی جیت قرار دیدیا۔
عالمی عدالت انصاف نے اسرائیل کیخلاف فلسطینیوں کی نسل کشی کا مقدمہ چلانے کیلئے جنوبی افریقا کی درخواست منظور کرلی۔ آئی سی جے نے اسرائیل کا موقف مسترد کردیا۔حماس کے ترجمان خالد قدومی نے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے فلسطینیوں کی جیت قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس کا فیصلہ فلسطینیوں کی جیت ہے، خالد قدومی نے آج کے دن کو تاریخی قرار دیا۔حماس کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ 75 سال میں اسرائیل کو پہلی بار جوابدہ بنایا گیا ہے۔