اسلام آباد (ٹی این ایس) کپتان کے ایک اور کھلاڑی نے دھوکا دیدیا ، سینیٹرسیف اللہ ابڑو بلاول کے ساتھ مل گئے

 
0
67

لاڑکانہ سے پی ٹی آئی کے سینٹر سیف اللہ ابڑو نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی ۔
تفصیلا ت کے مطابق سیف اللہ ابڑو کی بلاول بھٹو سے ملاقات بلاول ہاوس لاہور میں ہوئی،
سیف اللہ ابڑو این اے 194 سے بلاول بھٹو زرداری کے حق میں دستبردار ہوگئے۔
پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈر کی جانب سے ان کے حق میں دستبردار ہونے پر ردعمل میں پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈر سینیٹر سیف اللہ ابڑو کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ این اے 194 پر پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر سینیٹر ابڑو کی جانب سے حمایت کرنے پر ان کا مشکور ہوں: بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملک بھر میں پی ٹی آئی کارکنان یہ سمجھنے لگے ہیں کہ مسلم لیگ ن کو روکنے کا واحد راستہ 8 فروری کو پی پی پی کے نشان تیر کو ووٹ دینا ہے،میں تمام پارٹیوں کے سیاسی کارکنوں سے بھی اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنا ووٹ انتھائی سمجھداری سے دیں، اس طرح ہم الیکشن کے دن سرپرائز دے سکتے ہیں،
سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ میں نے بلاول بھٹو زرداری کے حق میں دستبردار ہو کر شیر کا مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔