لاہور(ٹی این ایس) صنم جاوید کو انسداد دہشت گردی عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

 
0
65

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے مسلم لیگ (ن) ہاؤس جلانے کے کیس میں پی ٹی آئی ورکر صنم جاوید اور محمد تنویر کی بعد از گرفتاری ضمانت منظور کرلی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید چدھڑ نے فیصلہ سنایا۔عدالت کی جانب سے جو محفوظ فیصلہ سنایا گیا، اس میں صنم کہا گیا کہ ملزمہ صنم جاوید کے وکیل نے بتایا کہ ان کو چھ ماہ بعد اس مقدمہ میں ملوث کیا گیا۔

ڈپٹی پراسیکیوٹر عبد الجبار ڈوگر نے ضمانت مسترد کرنے کی استدعا کی اور کہا کہ ملزمہ صنم جاوید نے عوام کو جلاؤ گھیراؤ پر اکسایا۔ملزمہ صنم جاوید کے خلاف تھانہ ماڈل ٹاؤن میں مقدمہ درج ہے۔