اسلام آباد(ٹی این ایس) سائفر اور توشہ خانہ کیسز، بانی پی ٹی آئی نے تفصیلی فیصلے کے حصول کیلئے اسلام آبادہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

 
0
119

بانی پی ٹی آئی نے سائفر کیس اور توشہ خانہ نیب ریفرنس کے تفصیلی فیصلے کے حصول کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا

تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے وکیل سلمان صفدر، حامد خان اور بیرسٹر علی ظفر کے ذریعے اسلام اباد ہائی کورٹ میں الگ الگ درخواستیں دائر کر دی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سائفر کیس اور توشہ خانہ نیب ریفرنس کا ٹرائل قانونی تقاضوں کے برخلاف چلایا گیا، سائفر کیس اور توشہ خانہ نیب ریفرنس کے ٹرائل میں قانونی نقائص موجود ہیں

دونوں مقدمات کے ٹرائل کے دوران ملزمان کے وکلا کو استغاثہ کے گواہان پر جرح نہیں کرنے دی گئی، دونوں خصوصی عدالتوں کی جانب سے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 367 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فیصلے سنا دیئے گئے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اسلام اباد ہائی کورٹ افیشل سیکرٹس ایکٹ خصوصی عدالت کو سائفر کیس میں تمام شہادتیں، عبوری اور حتمی حکم ناموں کی نقول فراہم کرنے کے احکامات دے،اسلام اباد ہائی کورٹ احتساب عدالت کو توشہ خانہ ریفرنس میں تمام شہادتیں، عبوری اور حتمی حکم ناموں کی نقول فراہم کرنے کے احکامات دے۔