لاہور(ٹی این ایس) وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے ملتان یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا باضابطہ افتتاح کر دیا

 
0
606

وزیر اعلی محسن نقوی کا یونیورسٹی کا تفصیلی دورہ۔ مختلف شعبے دیکھے

وزیر اعلی محسن نقوی کا فیکلٹی ممبران کا تعارف کرایا گیا

وزیر اعلی محسن نقوی نے ڈیجیٹل لائیبریری اور ڈیجیٹل کلاس رومز کا وزٹ کیا اور گہری دلچسپی کا اظہار کیا

وزیر اعلی محسن نقوی نے ویٹرنری سائنسز۔ فارما سائنسز اور دیگر علوم کے شعبوں کا دورہ کیا

وزیر اعلی محسن نقوی نے لیکچر رومز ۔ڈے کیئر سنٹر۔ کیفے ٹیریا اور دیگر سیکشن بھی دیکھے

وزیر اعلی محسن نقوی نے ٹیکنالوجی بیسڈ اعلی تعلیم کے فروغ میں یونیورسٹی کے کردار کو سراہا

بلاشبہ ملتان یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں جدید علوم کی تعلیم و ریسرچ کی سہولتیں دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔ محسن نقوی

یونیورسٹی کو نرسز کے داخلہ کی تعداد بڑھانے کی ضرورت ہے۔ محسن نقوی

نرسز کی ناصرف پاکستان بلکہ بیرون ملک بھی بہت زیادہ ڈیمانڈ ہے۔ محسن نقوی

حکومت اس ضمن میں یونیورسٹی سے تعاون کے لئے تیار ہے ۔ محسن نقوی

نجی شعبے میں ایسی سٹیٹ آف دی آرٹ یونیورسٹی کا قیام اعلی تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔ محسن نقوی

امید ہے کہ یہ یونیورسٹی جنوبی پنجاب میں اپنا منفرد نام پیدا کرے گی۔ محسن نقوی

ڈاکٹر ارشد اور محمد علی گردیزی نے یونیورسٹی کے بارے میں بریفنگ دی

صوبائی وزیر تعلیم منصور قادر۔ انسپکٹر جنرل پولیس۔ سیکرٹری صحت۔ سیکرٹری تعمیرات و مواصلات۔ کمشنر ملتان۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب۔ آر پی او ملتان۔ سی پی او ملتان اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے