کراچی(ٹی این ایس) فلاح جناح نے بحرین کے لیے پہلی پروازکاآغازکر دیا

 
0
13

فلاح جناح نے بحرین کے لیے پہلی پروازکاآغازکر دیا

( ) پاکستان کی سستی ترین ایئر لائن فلائی جناح نے اسلام آباد اور بحرین کے درمیان نان اسٹاپ پروازوں کا آغاز کردیا ہےجو متحدہ عرب امارات اور عمان کے بعد فلائی جناح کے تیزی سے پھیلتے ہوئے بین الاقوامی روٹس میں ایک اور اضافہ ہے۔
فلائی جناح کی پرواز کی بحرین روانگی سے قبل اسلام آباد ایئر پورٹ پر ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں فلائی جناح اور اسلام آباد انٹر نیشنل ایئر پورٹ کی سینئر انتظامیہ شریک تھی،ابتدائی طور پر اس نئے روٹ پر ہفتہ وار دو پروازیں چلائی جائیں گی۔
شیڈول طیارہ وقت آمد وقت روانگی پرواز
منگل/جمعرات ایئر بس A320 20:55 بحرین 19:05 اسلام آباد 9P 764
منگل/جمعرات ایئر بس A320 03:20 اسلام آباد 21:45 بحرین 9P 765
اسلا م آباد انٹر نیشنل ایئر پورٹ اور بحرین انٹر نیشنل ایئر پورٹ کے درمیان پروازوں کا شیڈول ، 13 جون، 2024 سے نافذ العمل ہے۔

ایئرلائن کے چوتھے بین الاقوامی روٹ کے آغاز پر تبصرہ کرتے ہوئے، فلاٸی جناح کے ترجمان نے کہا: ” ہمیں فخر ہے کہ ہم نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ہے ۔ ہم نے چوتھے بین الاقومی روٹ کا آغاز کیا ہے جو اسلام آباد کو بحرین سے ملاتا ہے۔” بین الاقوامی روٹ میں یہ توسیع ملکی اور بین الاقوامی سطح پر مسافروں کو سستے فضائی سفر کی سہولت فراہم کرنے کے عزم کے عین مطابق ہے۔یہ نیا روٹ ہمارے تیزی سے پھیلتے ہوئے نیٹ ورک کو ظاہر کرتا ہےجو ہمارے مسافروں کو اور زیادہ کنیکٹیویٹی اور سہولت فراہم کرتا ہے۔“
فلائی جناح مسافروں کو سستے اور سہل فضائی سفر کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے۔فلائی جناح اس وقت اپنے پانچ جدید ایئر بسA320طیاروں پر مشتمل بیڑے کے ساتھ پاکستان کے پانچ بڑے شہروں کراچی،لاہور،اسلام آباد،پشاور اور کوئٹہ میں خدمات سر انجام دے رہی ہے،یہ نیا روٹ فلائی جناح کے بین الاقوامی روٹس کی فہرست میں اضافہ کرے گا جو متحدہ عرب امارات میں شارجہ اور عمان میں مسقط کے بعد موجودہ نیٹ ورک کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگا۔
اس کی اکانومی کلاس کی نشستیں کسی بھی دوسری فضائی کمپنی کی اکانومی کلاس کے مقابلے میں کہیں زیادہ کشادہ ہیں جو مسافروں کیلئے سفر کے دوران بے پناہ آرام کا باعث بنتی ہیں ، اس کے علاوہ دوران پرواز اسکائی کیفے کے مینو سے مسافر مناسب قیمتوں پراسنیکس،سینڈویچز اور دیگر لذیز کھانوں سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں، ہوائی جہاز میں مفت آن لائن اسٹریمنگ سروس ”اسکائی ٹائم“کی سہولت بھی میسر ہےجو مسافروں کے لیے تفریح کے وسیع انتخاب کو براہ راست اپنی ڈیوائسز پر منتقل کرنے کی