ڈاکٹرعاصم کے خلاف 462 ارب کرپشن ریفرنس کی سماعت 14 فروری تک ملتوی

 
0
361

کراچی فروری 07 (ٹی این ایس): سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹرعاصم حسین ودیگر کے خلاف 462 ارب روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت کے دوران عدالت نے گواہ کو آئندہ سماعت پراصل دستاویزات پیش کرنے کا حکم دے دیا۔جمعرات کوکراچی کی احتساب عدالت میں پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹرعاصم حسین ودیگرکے خلاف 462 ارب کرپشن ریفرنس پر سماعت ہوئی۔عدالت میں سماعت کے دوران گواہ کی جانب سے پیش کردہ دستاویزات پرملزمان کے وکلاء نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ گواہ کی جانب سے پیش کردہ دستاویزات اصل نہیں ہیں۔احتساب عدالت نے ڈاکٹرعاصم کے خلاف 462 ارب کرپشن ریفرنس کی سماعت 14 فروری تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر گواہ کو اصل دستاویزات کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت کردی۔