پاکستان میں ایشیا کی سب سے بڑی آئل کمپنی کی تعمیر کا اعلان ، گوادر میں سعودی عرب کی جانب سے تعمیر کی جانے والی آئل ریفائنری دنیا کی تیسری بڑی ریفائنری، جبکہ ایشیا کی سب سے بڑی آئل کمپنی ہوگی

 
0
576

گوادر فروری 07 (ٹی این ایس): پاکستان میں ایشیا کی سب سے بڑی آئل کمپنی کی تعمیر کا اعلان، گوادر میں سعودی عرب کی جانب سے تعمیر کی جانے والی آئل ریفائنری دنیا کی تیسری بڑی ریفائنری، جبکہ ایشیا کی سب سے بڑی آئل کمپنی ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بڑھتے ہوئے دوستانہ تعلقات کے حوالے سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے دوران تاریخی معاہدے کیے جائیں گے۔سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے بعد پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان، دوستانہ، برادرانہ اور اقتصادی تعلقات کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا بتانا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کی سرمایہ کاری سے ایشیا کی سب سے بڑی آئل کمپنی تعمیر کرنے جا رہا ہے۔ گوادر میں تعمیر کی جانے والی آئل ریفائنری دنیا کی تیسری بڑی ریفائنری، جبکہ ایشیا کی سب سے بڑی آئل کمپنی ہوگی۔دوست ملک اور دنیا میں سے زیادہ تیل کی پیداوار والے سعودی عرب نے اپنا کیا وعدہ پورا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں آئل ریفائنری کی تعمیر کا وعدہ پورا کرنے کیلئے عملی اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں۔ سعودی حکومت نے وزیراعظم عمران خان کے تاریخی دورہ سعودی عرب کے دوران 15 ارب ڈالرز کی لاگت سے پاکستان کے ساحلی شہر گوادر میں آئل ریفائنری تعمیر کرنے کا اعلان کیا تھا۔اس آئل ریفائنری کی تعمیر کے پاکستان کی معیشت پر زبردست اثرات مرتب ہوں گے۔ بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے گوادر میں جو آئل ریفائنری تعمیر کی جائے گی، وہ دنیا کی تیسری بڑی آئل ریفائنری ہوگی۔ اس سلسلے میں سعودی عرب کے وزیر توانائی، صنعت ومعدنی وسائل وفاقی خالد عبد العزیز الفلیح کی زیر قیادت سعودی وفد نے گزشتہ دنوں گوادر کا دورہ کیا تھا۔ سعودی وزیر گوادر میں آئل ریفائنری کی جگہ دیکھنے آئے تھے۔ عنقریب گوادر میں جلد آ ئل ریفائنری قائم کی جائے گی۔ رواں ماہ سعودی ولی عہد کی آمد پر آ ئل ریفائنری کے لئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے جائیں گے۔ یہ منصوبہ سعودی عرب کی پاکستان میں اب تک کی سب سے بڑی سرمایہ کاری ہو گی۔