گوادر 03 ستمبر 2020 (ٹی این ایس): بلوچستان کے شہر گوادر میں پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے بھاری اسلحہ سمیت 3 من منشیات برآمد کرلی اور 4 ملزمان بھی گرفتار کیے۔
گوادر پولیس نے پہلی کارروائی ٹی ٹی سی کالونی میں کی جہاں گھر پر چھاپے کے دوران 3من منشیات پکڑی گئی، اسی دوران گھر سے کلاشنکوف، میگزین، گولیاں اور نائن ایم ایم پستول بھی برآمد ہوئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ برآمد منشیات اور اسلحہ منشیات کے بیوپاری جان محمدعرف جعفر بیل کے تھے، بعد ازاں جان محمدعرف جعفر بیل کے دوسرے بنگلے پر بھی چھاپہ مارا گیا جہاں سے 10کلوگرام منشیات اور 5گاڑیاں تحویل میں لی گئیں۔
پولیس نے بتایا کہ بنگلے میں زنجیروں سے جھکڑا ایک غیرملکی پایا گیا جسے بازیاب کرالیا گیا، جان محمدعرف جعفربیل کا بیٹا دلاور سمیت 4افراد پولیس کی حراست میں ہیں۔
متعلقہ ادارے کا مزید کہنا تھا کہ جان محمد اور اس کے بیٹے منشیات سمندری راستے اسمگل کرنا چاہتے تھے، اسمگلرز نے غیرملکی کوزر ضمانت کے طور پر مغوی بنا رکھا تھا، ملزمان کے خلاف ایف آئی آردرج کرلی گئی۔