اسلام آباد(ٹی این ایس) این 47 کے نتائج کا معاملہ: شعیب شاہین نے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کروادی

 
0
58

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حمایت یافتہ امیدوار شعیب شاہین کی جانب سے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کروادی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے حلقہ این 47 کے نتائج کے معاملے پر آزاد امیدوار شعیب شاہین نے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کروادی۔
درخواست کے متن میں کہا گیا کہ فارم 45 کے مطابق میں این اے 47 کا الیکشن جیت چکا ہوں، آر او آفس کے باہر لگائی گئی اسکرین بھی اچانک بند کردی گئی، ہم نے نوٹس کیا ہے کہ ہمارے نتائج طارق فضل کے حق میں بدلے جا رہے ہیں۔
شعیب شاہین نے درخواست میں مزید کہا کہ ریٹرننگ آفیسر کو ثبوت فراہم کیے لیکن وہ انکاری ہے، میں آر او آفس کے باہر موجود ہوں،داخلہ نہیں دیا جا رہا، آر او کو فارم 45 کے مطابق نتائج جاری کرنے کے احکامات دیے جائیں۔