اسلام آباد(ٹی این ایس) عام انتخابات: تمام دعوے دھر ے کے دھرے رہ گئے ، ڈاکٹر رمیش کمار بازی لے گئے،پیشگوئی سچ ثابت

 
0
66

عام انتخابات 2024 کے غیر حتمی غیرسرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ان انتخابات میں بڑے بڑے اپ سیٹس کی توقع کی جا رہی ہے اور بڑی سیاسی جماعتوں کے قائدین اور اہم رہنماؤں کو بھی غیر متوقع طور پر شکست ہوتے دکھائی دیے۔
عام انتخابات کے حوالے سے بڑے بڑے تجزیہ نگار غلط ثابت ہوئے ، 8فروری کے انتخابات کے نتائج نے سب کو حیران کردیا۔
اس حوالے سے حال ہی میں پیپلزپارٹی میں شمولیت کرنے والے ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی کا تجزیہ درست ثابت ہورہا ہے ۔
انتخابات سے قبل ڈاکٹر رمیش کمار نے سب نیو زسے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ 8فروری کے انتخابات اقتدار کی دیوی آصف زرداری پر مہربان ہوگی جبکہ نواز لیگ مرکرز تو درکنار پنجاب میں بھی حکومت نہیں بنا پائے گی ، ڈاکٹر رمیش کمار نے ستاروں کی چال اور مستقبل کے منظر نامے کی بناد پر پیپلزپارٹی جوائن کی ہے۔

 آصف علی زرداری کو اسلام آباد کا راج سنگھاسن حاصل کرنے سے کوئی نہیں روک سکے گا،
ڈاکٹر رمیش کمار کا یہ بھی کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری ہر حال میں وزیراعظم بنیں گے، انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے ستارے گردش میں آگئے ہیں، مسلم لیگ ن اپوزیشن میں نظر آرہی ہے، نواز شریف 9فروری کو پریس کانفرنس میں الیکشن نتائج تسلیم کرتے ہوئے اپوزیشن میں بیٹھنے کا اعلان کریں گے۔بانی پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار کنفیوژن کا شکار رہیں گے۔علم نجوم کے مطابق رواں سال کے دوسرے مہینے کی آٹھ تاریخ کا دن آصف علی زرداری کا دن ہے۔