وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے ایف ایم ریڈیو ”صحت زندگی“ کے سٹوڈیوز اورمختلف شعبوں کا معائنہ کیا،ایف ایم ریڈیو ”صحت زندگی“ کیلئے پیغام ریکارڈ کرایا
میڈیکل کے مختلف شعبوں کے ماہرین کو ایف ایم ریڈیو ”صحت زندگی“ پر مدعو کیا جائے اورعوام کو صحت کے حوالے سے آگاہی دی جائے:محسن نقوی
مختصر عرصے میں متعدد ہسپتالوں کو اپ گریڈ کیا ہے، بعض ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن تکمیل کے آخری مراحل میں ہے
ہسپتالوں میں عدم دستیاب سہولتیں مہیا کی ہیں،پرائیویٹ سیکٹر کیساتھ ملکر نئے آپریشن تھیٹرز،ایم آر آئی مشین اور دیگر سہولتوں کا بندوبست کرینگے
لاہور11فروری:وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے برڈ ورڈ روڈ پر محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئرکا دورہ کیا اور محکمہ صحت کے ایف ایم ریڈیو ”صحت زندگی“ کا افتتاح کیا۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے ایف ایم ریڈیو ”صحت زندگی“ کے سٹوڈیوز اورمختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے ایف ایم ریڈیو ”صحت زندگی“ کیلئے پیغام ریکارڈ کرایا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ ایف ایم ریڈیو ”صحت زندگی“کا اجراء قابل تحسین ہے۔ ایف ایم ریڈیو ”صحت زندگی“ کے ذریعے عوام کوامراض سے بچاؤ اور علاج کیلئے آگاہی دی جا سکے گی۔انہوں نے کہا کہ میڈیکل کے مختلف شعبوں کے ماہرین کو ایف ایم ریڈیو ”صحت زندگی“ پر مدعو کیا جائے اورعوام کو صحت کے حوالے سے آگاہی دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایف ایم ”صحت زندگی“ شعبہ صحت میں مفید پراجیکٹ ثابت ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ریڈیو انڈسٹری نیچے ضرور آئی ہے لیکن ایف ایم ریڈیو آج بھی سنا جاتا ہے۔ایف ایم ریڈیو ”صحت زندگی“ کی نشریات لاہور میں تقریباً50کلو میٹر کے دائرہ کار میں سنی جا سکیں گی۔ایف ایم ”صحت زندگی“ کو لانچ کرنے پر صوبائی وزیر اور سیکرٹری پرائمری وسکینڈری ہیلتھ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ ایف ایم ”صحت زندگی“ کے پلیٹ فارم سے محکمہ صحت اپنی تمام آگاہی مہم کو موثر بنا سکتا ہے۔سیکرٹری صحت نے کم وسائل کیساتھ بہترین پراجیکٹ لانچ کیا ہے۔ایف ایم ”صحت زندگی“ کو صرف صحت سے متعلق پروگرامز پرہی فوکس کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ مختصر عرصے میں متعدد ہسپتالوں کو اپ گریڈ کیا ہے جبکہ بعض ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن تکمیل کے آخری مراحل میں ہے،جو ہسپتال اپ گریڈ نہیں ہوئے وہ اگلے فیز میں کئے جائیں گے۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ ہسپتالوں میں عدم دستیاب سہولتیں مہیا کی ہیں۔پرائیویٹ سیکٹر کیساتھ مل کر نئے آپریشن تھیٹرز،ایم آر آئی مشین اور دیگر سہولتوں کا بندوبست کریں گے۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے ایچ آر آئی ایم ایس، او آر آئی ایم اور ایچ آئی ڈی یو کا بھی افتتاح کیا۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے ویڈیو لنک کیلئے خصوصی طورپر تیار کر دہ وین اور کوسٹر پراجیکٹ کا بھی افتتاح کیا۔صوبائی وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ ڈاکٹر جمال ناصر،چیف سیکرٹری،سیکرٹری تعمیرات ومواصلات،سیکرٹری صحت اورمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجو دتھے۔













