لاہور(ٹی این ایس) حکومت سازی :کواڈینیشن کمیٹیوں کا اجلاس مسلسل التواء کا شکار،کیا ن لیگ اور پی پی میں ڈیڈ لاک پیدا ہوگیا؟

 
0
43

حکومت سازی کے معاملے پر ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی کوآرڈی نیشن کمیٹیوں کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی ہو گیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں حکومت سازی کے معاملات کو حتمی شکل دی جانا تھی، اجلاس ن لیگ کی کمیٹی کے اپنی قیادت سے مشاورت کے باعث ملتوی ہوا۔ ذرائع کے مطابق حکومت سازی کے معاملے پر مشاورت کیلئے دونوں جماعتوں کی کوآرڈی نیشن کمیٹیوں کا مشترکہ اجلاس اب کل ہوگا۔