اسلام آباد(ٹی این ایس) جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی میں ڈیڈ لاک ختم،مرکزی قیادت کی ملاقات آج طے

 
0
182

ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے وفد کی جماعت اسلامی کی قیادت سے ملاقات شام سات بجے ہو گی ۔دونوں پارٹیوں کے رہنما ئو ں کی ملاقات میاں اسلم کے گھر پر ہو گی جماعت اسلامی کی طرف سے صدر کمیٹی لیاقت بلوچ کی سربراہی میں وفد ملاقات کرئے گا ۔جماعت اسلامی کے وفد میں میاں محمد اسلم ، عنایت اللہ خان شامل ہونگے۔اسد قیصر کی سربراہی میں پی ٹی آئی کا تین رکنی وفد ہو گا۔پی ٹی آئی کے رہنما عامر ڈوگر اوربیرسٹر سیف الرحمان شامل ہو نگے ۔ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال ہو گا۔