لاہور(ٹی این ایس) مریم اورنگزیب کو رکنِ پنجاب اسمبلی بنانے کا فیصلہ

 
0
56

مسلم لیگ (ن )نے مریم اورنگزیب کو رکنِ پنجاب اسمبلی بنانے کا فیصلہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق پارٹی قائد محمد نواز شریف اور پارٹی صدر شہباز شریف نے مشاورت سے یہ فیصلہ کیا ہے۔
مریم اورنگزیب آج پنجاب اسمبلی کی رکن کے طورپر حلف اٹھائیں گی۔
مریم اورنگزیب صوبۂ پنجاب میں وزیرِ اعلیٰ مریم نواز شریف کی معاونت کریں گی۔وہ 2 بار رکنِ قومی اسمبلی اور 2 بار وفاقی وزیرِ اطلاعات رہ چکی ہیں۔
مریم اورنگزیب پہلی بار پنجاب اسمبلی کی رکن کے طور پر حلف اٹھائیں گی۔