لاہورٹی این ایس) ٹرانس جینڈر بچوں کیلئے تعلیم و رہائش کی سہولت کا انقلابی اقدام،وزیر اعلی محسن نقوی نے جلوپارک کے قریب پہلے سکول ”تحفظ درسگاہ“ کا افتتاح کر دیا

 
0
52

ٹرانس جینڈر بچوں کیلئے تعلیم و رہائش کی سہولت کا انقلابی اقدام،وزیر اعلی محسن نقوی نے جلوپارک کے قریب پہلے سکول ”تحفظ درسگاہ“ کا افتتاح کر دیا
ٹرانس جینڈر بچوں کو او اور اے لیول کی تعلیم دی جائے گی،محفوظ ماحول فراہم کیا جائے گا،سکول یو کے کریکلم اینڈ ایکریڈیشن بورڈ نے صرف 18 روز میں بنایا
وزیر اعلیٰ محسن نقوی کا ٹرانس جینڈر کمیونٹی کے لئے بنائے خصوصی تحفظ درسگاہ کا دورہ، کلاس رومز، ہاسٹل، کمروں اور دیگر شعبوں کا معائنہ

تحفظ درسگاہ کی بلڈنگ بے شک چھوٹی ہے لیکن اس کا کام بہت بڑا ہے، ٹرانس جینڈر کمیونٹی کے مسائل بہت بڑا ایشو ہے، لوگ بات چیت کرنا بھی پسند نہیں کرتے:محسن نقوی
لاہور23فروری:……ٹرانس جینڈر بچوں کے لئے تعلیم و رہائش کی سہولت کا انقلابی اقدام،پاکستان میں ٹرانس جینڈر بچوں کے لیے اپنی نوعیت کا پہلا سٹیٹ آف دی آرٹ سکول لاہور میں کھل گیا جہاں ٹرانس جینڈر بچوں کو او اور اے لیول کی تعلیم دی جائے گی۔وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے آج جلوپارک کے قریب ٹرانس جینڈر بچوں کے لئے پہلے سکول ”تحفظ درسگاہ“ کا افتتاح کر دیا۔سکول یو کے کریکلم اینڈ ایکریڈیشن بورڈ نے صرف 18 روز میں بنایا ہے۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے ٹرانس جینڈر کمیونٹی کے لئے بنائے خصوصی تحفظ درسگاہ کا دورہ کیااور کلاس رومز، ہاسٹل، کمروں اور دیگر شعبوں کا معائنہ کیا۔وزیر اعلی محسن نقوی نے قلیل مدت میں سکول مکمل کرنے پر یو کے کریکلم اینڈ ایکریڈیشن بورڈ کی ٹیم کی کاکردگی کو سراہا۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی کو تحفظ درسگاہ کے حوالے سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ تحفظ درسگاہ میں ٹرانس جینڈر بچوں کو تعلیم اور ٹیکنیکل ٹریننگ دی جائے گی اورتحفظ درسگاہ میں ٹرانس جینڈر بچوں کو محفوظ ماحول فراہم کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ”تحفظ درسگاہ“ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹرانس جینڈر بچوں کو اس تحفظ درسگاہ میں داخل کرایا جا سکتا ہے۔تحفظ درسگاہ کی بلڈنگ بے شک چھوٹی ہے لیکن اس کا کام بہت بڑا ہے۔18روز کے مختصر عرصے میں تحفظ درسگاہ تعمیر کرانے کا کریڈٹ ٹیم کو جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سال بھر ٹرانس جینڈر کمیونٹی کے لئے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی کاوشوں کو سراہتا ہوں۔ڈاکٹر عثمان انور نے ٹرانس جینڈرکمیونٹی کیلئے سنٹرز قائم کئے اور روزگارسمیت کئی مواقع فراہم کئے۔تحفظ درسگاہ کو چلانے والی پوری ٹیم سے کہوں گا کہ اس درسگاہ کو اس مقصد کیلئے وقف کریں جس کے لئے یہ قائم کیا گیا۔تحفظ درسگاہ کی کامیابی بہت زیادہ فوکس کرنے سے ہو گی۔وزیراعلی محسن نقوی نے کہا کہ ٹرانس جینڈر کمیونٹی کے مسائل بہت بڑا ایشو ہے جس پر لوگ بات چیت کرنا بھی پسند نہیں کرتے۔لوگ ٹرانس جینڈر کمیونٹی کے مسائل کو گھروں میں زیر بحث نہیں لاتے۔ٹرانس جنیڈر کمیونٹی کے مسائل کے حل کیلئے تحفظ درسگاہ بنانے والی ٹیم نے عملی کام کا مظاہرہ کیا،اللہ تعالی آپ کو اس کی جزا دے گا۔انسپکٹر جنرل پولیس، سی سی پی او، یوکے کریکلم اینڈ ایکریڈیشن بورڈ کے چیئرمین زاہد بھٹی اور ٹرانس جینڈر کمیونٹی بھی اس موقع پر موجود تھی۔