راولپنڈی
سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر پولیس کا پتنگ بازی و ہوائی فائرنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،
کریک ڈاؤن کے دوران اب تک 69 ملزمان کو گرفتار کرکے 3700 سے زائد پتنگیں ,70ڈوریں, ساؤنڈ سسٹم اور دیگر سامان برآمدکیا گیا ہے،
ایس ایس پی آپریشنز، ڈویژنل ایس پیزاوردیگر سینئر افسران خود ڈرون آپریشن اورکریک ڈاؤن کی نگرانی کررہے ہیں،
میگافون اور مساجد سے اعلانات کے ذریعے شہریوں کو پتنگ بازی و ہوائی فائرنگ سے اجتناب کی ہدایت کی جا رہی ہے،
شہریوں کی آگاہی کے لیے آگاہی واکس اور شہر کے مختلف مقامات پر آگاہی بینرز بھی آویزاں کئے گئے ہیں،
راولپنڈی پولیس خونی کھیل کی روک تھام کے لئے پرعزم ہے، تمام وسائل استعمال کئے جارہے ہیں، ایس ایس پی آپریشنز
شہری بھی پتنگ بازی و ہوائی فائرنگ کی حوصلہ شکنی کریں، ایس ایس پی آپریشنز
پتنگ بازی اورہوائی فائرنگ ناقابل برداشت ہے، ایس ایس پی آپریشنز