اسلام آباد(ٹی این ایس) عوامی شکایات اور میڈیا کی نشاندہی پر ایس ایچ او تھانہ ترنول شبیر احمد تنولی کی دبنگ کارروائی

 
0
31

اسلام آباد

عوامی شکایات اور میڈیا کی نشاندہی پر ایس ایچ او تھانہ ترنول شبیر احمد تنولی کی دبنگ کارروائی

ایس ایچ او ٹیم کے ہمراہ سیکٹر جی 15 میں مساج سینٹر کے نام پر فحاشی کے اڈے پر چھاپے کے دوران رنگ رلیاں مناتے ہوئے 6 افراد کو گرفتار کرلیے گیے

ترنول (نامہ نگار) ایس ایچ او تھانہ ترنول شبیر تنولی نے سیکٹر G15 الائیڈ بینک پلازہ فلیٹ نمبر 402 میں کاروائی کرتے ہوئے مساج سینٹر پر چھاپہ مارا جس پر چھ افراد کو رنگ رلیاں مناتے ہوئے گرفتار کرلیے جسمیں چار خواتین اور دو مردوں کو موقع سے گرفتار کرنے پر معلوم ہوا کہ مساج سنٹر کے نام پر مدثر اور مزمل نامی شخص نے فحاشی کا اڈہ قائم کر رکھا ہے پولیس نے تمام ملزمان کو اپنی حراست میں لیکر مقدمہ درج کرکے جیل کی سلاخوں کی نظر کردیا اہل علاقہ نے ایس ایچ او تھانہ ترنول شبیر تنولی کی کاروائی کو سراہا اور کہا ایسے ایماندار آفیسرز کی تعیناتی سے ترنول کی حدود میں جرائم کی شرح اور مکروہ دھندہ کرنے والوں کی کافی حد تک کمی آئی ہے اس موقع پر ایس ایچ او شبیر تنولی نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پئیشہ افراد کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں انکے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری رہیں گی