راولپنڈی( )ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا تھانہ ائیر پورٹ، سول لائنز اور تحفظ سینٹر کا دورہ، دورے کے دوران تھانہ کے فرنٹ ڈیسک، ریکارڈ، حوالات اور تھانہ کی بلڈنگز سمیت دیگرمتعلقہ امور کا تفصیلی جائزہ لیا اور ہدایات دیں،ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے افسران وجوانوں سے ملاقات کی اورمسائل دریافت کیے،سروس ڈیلیوری میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،تھانہ کی سطح پر شہریوں کی شکایات کے بروقت ازالے کو ہرصورت یقینی بنایا جائے، ایس پی پوٹھوہار۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے تھانہ ائیر پورٹ اور سول لائنز کا دورہ کیا،ایس پی پوٹھوہار نے دورے کے دوران تھانہ کے فرنٹ ڈیسک، ریکارڈ، حوالات اور تھانہ کی بلڈنگز سمیت تمام متعلقہ امور کا تفصیلی جائزہ لیا اورہدایات دیں،ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے افسران وجوانوں سے ملاقات کی اورمسائل دریافت کیے،تھانہ میں آنے والے شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آتے ہوئے ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں، ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے تحفظ سینٹر کا بھی دورہ کیا،ایس پی پوٹھوہار کو وکٹم سپورٹ آفیسر نے تحفظ سینٹر میں دی جانے والی سہولیات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی، ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہنا تھاکہ سروس ڈیلیوری میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،تھانہ کی سطح پر شہریوں کی شکایات کے بروقت ازالے کو ہرصورت یقینی بنایا جائے، تھانوں کے اچانک دورے کا مقصد پولیس افسران کی کارکردگی کوجانچنا اور استعداد کار میں اضافہ کرنا ہے، شہریوں کے جان و مال کا تحفظ کرنا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے،معاشرے کے محروم طبقہ اورخواتین سے متعلقہ جرائم کے فوری تدارک کے لیے ہرممکن اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔