جنرل پرویز مشرف سے متعلق فیصلے پر افواجِ پاکستان کا ردِ عمل

 
0
227

راولپنڈی دسمبر 17 (ٹی این ایس): خصوصی عدالت کے فیصلے پر افواجِ پاکستان میں شدید غم و غصہ اور اضطراب ہے۔ ترجمان افواج پاکستان کے مطابق جنرل پرویز مشرف آرمی چیف، چئیر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور صدرِ پاکستان رہے ہیں۔ جنرل پرویز مشرف نے 40سال سے زیادہ پاکستان کی خدمت کی ہے۔ جنرل پرویز مشرف نے ملک کے دفاع کے لیے جنگیں لڑی ہیں۔ جنرل پرویز مشرف کسی صورت بھی غدار نہیں ہو سکتے۔ کیس میں آیئنی اور قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔ خصوصی کورٹ کی تشکیل کے لیے قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ جنرل پرویز مشرف کو اپنے دفاع کا بنیادی حق نہیں دیا گیا۔ عدالتی کارروائی شخصی بنیاد پر کی گئی۔ کیس کو عجلت میں نمٹایا گیا ہے۔ افواجِ پاکستان توقع کرتی ہیں کہ جنرل پرویز مشرف کو آئین پاکستان کے تحت انصاف دیا جائے گا۔