سابق صدر پرویزمشرف کو سنگین غداری کیس میں سزائے موت کی سزا سنادی گئی۔

 
0
218

اسلام آباد دسمبر 17 (ٹی این ایس): اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے سابق صدر جنرل پرویز مشرف کو سنگین غداری کیس میں سزائے موت کا حکم سنایا.

سنگین غداری کیس کی سماعت تین رکنی بینچ نے کی اور اس کا فیصلہ دو، ایک سے فیصلہ سنایا یعنی دو ججز نے سزائے موت کے فیصلے کی حمایت کی جب کہ ایک جج نے اس کی مخالف کی۔ پرویز مشرف کیس کا فیصلہ خصوصی عدالت کے جسٹس سیٹھ وقار نے سنایا۔

یاد رہے کہ سابق صدر جنرل پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی جس کے دوران استغاثہ کی شریک ملزمان کے نام شامل کرنے کی درخواست عدالت نے مسترد کردی۔

استغاثہ نے سابق چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر، سابق وزیر قانون زاہد حامدکو شریک ملزم بنانے کی درخواست دائر کی تھی۔