سی ڈی اے کی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے منگل کے روز اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا

 
0
232

اسلام آباد دسمبر 17 (ٹی این ایس): سی ڈی اے کی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے منگل کے روز اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رکھا اور مختلف تجاوزات کے خاتمے کے ساتھ ساتھ غیر قانونی تعمیرات کو بھی گرا دیا۔
سی ڈی اے کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے اسلام آباد انتظامیہ اور اسلام آباد پولیس کی معاونت سے روحیل کالونی سیکٹرH-11/4 میں سرکاری زمیں پر بنائے گئے 20 مویشی خانے، 61 غیر قانونی کمرے، 27 بانس کی باڑیں، 28 چھپر ہوٹل اور 15چاردیواریوں کو ہیوی مشینری استعمال کرتے ہوئے مسمار کر دیا اور سرکاری اراضی واگذار کرا لی۔

غیر قانونی تعمیرات کو گرانے کے سلسلہ میں ایک اور آپریشن کے دوران موضع پنج گراں میں غیر قانونی طور بنائی گئی مارکیٹ کے 03 گودام اور ایک بلاک فیکٹری مسمار کر کے سرکاری زمین کو واگذار کروا لیا۔

دریں اثناء سیکٹر G-7/1 میں APP بلڈنگ کے سامنے بنایا گیا غیر قانونی کمرہ بھی گرا دیا گیا۔