چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ سینیٹر رحمان ملک کا سانحہ مچھ کی تحقیقات کے لئے عدالتی کمیشن تشکیل دینے کا مطالبہ

 
0
294

اسلام آباد 07 جنوری 2021 (ٹی این ایس): چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ سینیٹر رحمان ملک کا سانحہ مچھ کی تحقیقات کے لئے عدالتی کمیشن تشکیل دینے کا مطالبہ، بلوچستان کے علاقہ مچھ میں کان کنوں کے قتل کا واقعہ انتہائی اذیت ناک ہے، واقعے کی مکمل تحقیقات کے لئے عدالتی کمیشن تشکیل دی جائے تاکہ سیکورٹی کے لئے ذمہ داران کی تعین ہو سکے، کان کنوں کو تحفظ فراہم کرنے میں مقامی انتظامیہ اور مائنز سیکورٹی کی ناکامی کی وجوہات کیا تھیں، کیا کان کنوں کی گمشدگی کی اطلاع مقامی انتظامیہ کو دی گئی تھی کہ قتل سے پہلے انکو اغوا کیا گیا تھا، مقامی انتظامیہ یا مائنز سیکورٹی رہائشی علاقے سے ایک ہی مسلک کے اتنے زیادہ افراد کی اغواء کو کیوں نہیں روک سکے، کیا مائنز اور مائنز کی رہائشی علاقے میں مقامی و مائنز کی اپنی سیکورٹی کے انتظامات موجود ہیں، معلوم کیا جائے کہ کان کانوں کے لئے سیکیورٹی ایس او پی کیا ہے؟ ایسے دردناک واقعات کی روک تھام کے لئے ضروری ہے کہ سخت اقدامات اٹھائی جائے،