ٹرمپ کے حامیوں کی کیپٹل ہنگامہ آرائی 4افراد ہلاک،کرفیو نافذ

 
0
1601

واشنگٹن 07 جنوری 2021 (ٹی این ایس): امریکی پارلیمنٹ پر ٹرمپ کے حامیوں کے دھاوے اور پولیس کی شیلنگ کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک جبکہ52 کو گرفتار کر لیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نائب امریکی صدر مائیک پینس کی سربراہی میں نو منتخب صدر جو بائیڈن کی الیکٹورل کالج میں جیت کی باقاعدہ تصدیق کے لیے کانگریس اور سینیٹ کا مشترکہ اجلاس جاری تھا کہ ٹرمپ کے حامیوں کی ریلی کے بعد نیلے پرچم اٹھائے ایک ہجوم نے کیپٹل ہل کے باہر رکاوٹیں توڑ دیں اور عمارت کے اندر داخل ہوگئے۔ اس دوران ٹرمپ کا ایک حامی سینیٹ میں ڈائس پر چڑھ گیا اور ٹرمپ کی جیت کا دعوی کیا۔مظاہرین نے عمارت میں داخل ہوتے ہی ارکان کے چیمبروں کے دروازوں کو توڑنے کی کوشش کی۔ پرتشدد احتجاج کے باعث نو منتخب صدر جو بائیڈن اور نائب صدر کاملا ہیرس کی فتح کی توثیق کے سلسلے میں جاری کارروائی کئی گھنٹوں تک تعطل کا شکار رہی۔یاد رہے کہ کانگریس ارکان الیکٹورل ووٹوں کی گنتی مکمل کرنے کے بعد نو منتخب صدر جو بائیڈن اور نائب صدر کاملا ہیرس کی فتح کی توثیق کریں گے۔