نشے کی رقم کے لیے شوہر نے سات دوستوں کو بیوی کے ساتھ جنسی زیادتی کی اجازت دے دی

 
0
840

لدھیانہ ستمبر 15 (ٹی این ایس)::بھارتی شہر لدھیانہ کے نواحی علاقے میں ایک شوہر نے منشیات کی رقم کے لیے اپنے سات دوستوں کو اپنی ہی بیوی کے ساتھ جنسی زیادتی کی اجازت دے دی۔سات لوگ خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کرتے رہے اور اسکی برہنہ تصاویر بھی لیتے رہے۔لدھیانہ پولیس ذرائع کے مطابق ایک 22سالہ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ 2011میں اسکی شادی جس شخص کی گئی وہ نشے کا عادی تھا اور اسے اکثر تشدد کا نشانہ بناتا تھا۔کچھ عرصہ قبل نشے کی رقم نہ ہونے کے باعث اس نے اپنے سات دوستوں کو اپنی ہی بیوی کیساتھ جنسی تعلق بنانے کی اجازت دے دی تا کہ اس کے عوض وہ کچھ رقم منشیات کے لیے حاصل کر سکے