پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان فیصلہ کن معرکہ آج ہوگا

 
0
397

پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا فائنل آج کھیلا جائے گا
اسلام آباد 15 ستمبر(ٹی این ایس) لاہور قذافی اسٹیڈیم میں دونوں ٹیمیں شام 7 بجے مد مقابل ہو گی، گزشتہ دو میچوں میں دونوں ٹیمیں سیریز میں ایک ایک میچ میں کامیابی حاصل کرچکی ہیں تاہم آج آزادی کپ کی فاتح ٹیم کا فیصلہ ہوگا۔فائنل میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم میں ایک تبدیلی کا امکان ہے، فاسٹ بولر حسن علی کو دوسرے میچ میں کمر کی تکلیف کے باعث آرام دیا گیا تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ حسن علی کو فائنل میچ میں موقع دیا جائے گا
حسن علی کے لئے فاسٹ بولر سہیل خان یا عثمان شنواری کو جگہ خالی کرنا پڑ سکتی ہے