خواجہ سعد کی میڈیا سے گفتگو، نظر ثانی کا قانونی حق تھا

 
0
343

نظر ثانی درخواستیں مسترد ہونے کے بعد، ریلوے وازیر خواجہ سعد رفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کہا، ہمیں اپنی غلطیاں دہرانی نہیں چاہیے، بلکہ ان سے سبق سیکھنا چاہیے
اسلام آباد 15ستمبر (ٹی این ایس) نظر ثانی درخواستیں مسترد ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد نے کہا ہمیں اپنی غلطیوں سے سیکھنا چاہیئے، نتائج کا اندازہ تھا، لیکن پھر بھی نظرثانی میں گئے، انہوں نے کہا ججز کا وقار سر آنکھوں پر لیکن پارلیمنٹ کا وقار بھی لازم ہے۔
وزیر ریلوے نے کہا پاکستان ادارہ جائی محاذ کا متحمل نہیں ہو سکتا، ان نے کہا ہمیں اپنی بات کہنے سے کوئی نہیں روک سکتا، ن لیک بہت بڑی پارٹی ہے اس میں سب کو خوش آمدید کرئیں گے، ان نے مریم نواز کی تعریف کرتے ہوئے کہا، مریم نے اپنی والدہ کی انتخابی مہم کو بڑے احسن طریقے سے چلایا ہے۔ این اے 120 ضمنی الیکشن بتا دے گا کہ نواز شریف کیا ہیں،ان نے مزید کہا، ہماری لیڈرشیپ نا تو گاڈ فادر ہے اور نا ہی مافیا، ہماری بھی عزت نفس ہے اورہمیں اس کی پاسداری کرنی آتی ہے