این اے120 میں پیپلزپارٹی کے امیدوارفیصل میر نے لاہورہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

 
0
1021

این اے ایک سو بیس کے ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی کے امیدوار فیصل میرنے کلثوم نوازکے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا، موقف اپنایا کہ اثاثے اوراقامہ ظاہر نہ کرنے پر کلثوم نواز باسٹھ تریسٹھ کے تحت انتخابات میں حصہ لینے کی اہل نہیں

اسلام آباد، 15ستمبر (ٹی این ایس) این اے120لاہور کے ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی کے امیدوارفیصل میرنے لاہورہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیاہے، فیصل میر نے کلثوم نوازکے کاغذات نامزدگی منظورکرنے کا فیصلہ چیلنج کرنے کی درخوست دائر کی ہے جس میں کہاگیاہے کہ کلثوم نوازاپنے درست مالی گوشوارے فراہم کرنے، بالواسطہ یا بلاواسطہ اپنے زیراستعمال اثاثے بتانے میں ناکام رہیں،،،کلثوم نوازنیبدنیتی اورجان بوجھ کراپنے اثاثے چھپائے اوراقامہ بھی ظاہر نہیں کیا جس کی بنا پروہ آرٹیکل باسٹھ تریسٹھ کے تحت الیکشن میں حصہ لینے کی اہل نہیں، درخواست میں سپریم کورٹ سے لاہورہائیکورٹ کا 13 ستمبرکا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی، درخواست میں الیکشن کمیشن، ریٹرننگ افسر، کلثوم نواز، نیب اوردیگرکوفریق بنایا گیا ہے۔۔