پاناما پیپرز نظرثانی درخواستیں مسترد ہونے پر تحریک انصاف کی قوم کو مبارکباد

 
0
375

تحریک انصاف نے پاناما پیپرز نظرثانی درخواستیں مسترد ہونے پرقوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ نوازشریف فیملی نیب، ایف بی آر سمیت دیگر اداروں کی طرح سپریم کورٹ کے سونے کی خواہش لے کر آئے تھے جسے مسترد کردیا گیا، وزارتیں حاصل کرنے والے وزراء نظرثانی سماعت کے دوران غائب رہے
اسلام آباد 15 ستمبر(ٹی این ایس) تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے درخوستیں مسترد ہونے پرقوم کومبارک دیتے ہوئے کہا کہ نیب، ایف بی آراوردیگر اداروں کی طرح سپریم کورٹ بھی سوجائے،،،عدالت عظمی نے نوازشریف کے وکلاء کی معصوم کی خواہش مسترد کردی، فواد چوہدری نے نیب اور ایف بی آر کے سربراہان کو بلے قراردیتے ہوئے کہاکہ جی ٹی روڈ پرمجھے کیوں نکالا اورسپریم کورٹ میں نگراں جج کو نکالنے کی صدائیں لگا ئی گئیں
نوازشریف خاندان دودھ کی رکھوالی بلے کو سونپنے کی خواہش رکھتے ہیں،،،پی ٹی آئی کے رہنما فیصل جاوید نے دانیال عزیز اور طلال چوہدری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جھوٹ پر پی ایچ ڈی کرنے والے دونوں رہنماؤں کی ترجیح وزارتیں تھیں جس میں کامیابی کے بعد سے وہ سپریم کورٹ سے غائب ہیں.