سعودی حکومت تیل پیدا کرنے والی بڑی کمپنی آرامکو کی نج کاری کرے گی

 
0
347

ریاض, اپریل 22(ٹی این ایس): سعودی عرب کی حکومت اپنے سماجی و اقتصادی اصلاحاتی پروگرام کے تحت تیل پیدا کرنے والی بڑی کمپنی آرامکو کی نج کاری کرے گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی سینئر اہلکار نے بتایاکہ سعودی عرب کو گلوبل ایکوئٹی انڈیکسز میں بھی اب شامل کر لیا گیا۔ اس عمل سے سعودی حکومتی حلقوں کو یقین ہے کہ بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہو گا اور ملکی مالی اداروں کو استحکام حاصل ہو گا۔ سعودی عرب کو 2014 سے خام تیل کے فی بیرل قیمت کم ہونے کے بعد شدید مالی مسائل کا سامنا ہے۔ سعودی ذرائع کے مطابق اگلے دو برسوں کے درمیان بڑی غیرملکی سرمایہ کاری کا یقینی امکان ہے اور اس سے زرمبادلہ میں بھاری اضافہ ہو گا۔