بریکنگ نیوز :کوئٹہ میں ہزارہ برادری کا دھرنا ،حکومت اور لواحقین کے مابین معاملات طے پاگئے

 
0
147

اسلام آباد 07 جنوری 2021 (ٹی این ایس): کوئٹہ میں ہزارہ برادری کا دھرنا، حکومت اور لواحقین کے مابین معاملات طے پاگئے۔ذرائع کے مطابق حکومت نے لواحقین کی شرائط مان لیں،معاملے میں خرابی پیدا کرنے کے خواہاں عناصر کی نشاندہی بھی کرلی گئی۔ذرائع کے مطابق علمائے کرام کی جانب سے معاملات خراب کرنے والے عناصر سے شدید ناراضگی کا اظہار کیا گیا۔ذرائع کے مطابق کچھ ہی دیر میں دھرنے کے خاتمے کا اعلان کیا جائے گا۔