عمرہ ویزا لگنے کے 15 دن میں سعودی عرب جانا لازمی قرار دے دیا گیا

 
0
463

ریاض مارچ 11 (ٹی این ایس): عمرہ ویزا لگنے کے 15 دنوں تک سعودی عرب جانا لازمی قرار دے دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق عمرہ ویزا لگنے کے 15 دنوں تک سعودی عرب جانا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ جبکہ عمل نہ کرنے والوں کا ویزا ختم ہوجائے گا۔ یاد رہے کہ پہلے ویزا جاری ہونے کے ایک ماہ تک جانے کی اجازات ہوتی تھی۔ ذرائع کے مطابق 8 مارچ سے کراچی قونصل جنرل کی جانب سے جو عمرہ ویزا جاری کیے جارہے ہیں ان کو 15 دن کے اندر اندر سعودی عرب جانا لازمی ہوگا۔