اسلام آباد(ٹی این ایس) نیشنل پریس کلب کے انتخابات ، اظہر جتوئی پہلے، شکیل قرار دوسرے ،فاروق فیصل خان تیسرے نمبر پر

 
0
978

نیشنل پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں جرنلسٹ پینل نے افضل بٹ کی زیر قیادت کلین سویپ کرتے ہوئے ایگزیکٹو کونسل کی تمام نشستوں پر کامیابی حاصل کر لی ہے۔ جرنلسٹ پینل نے مسلسل 19ویں مرتبہ کامیابی سمیٹتے ہوئے جڑواں شہروں کی انتخابی سیاست میں جیت کے حوالے سے نئی تاریخ رقم کردی ہے۔ جمعرات کے روز ہونے والے انتخابات میں دی جرنلسٹ پینل نے سینئر صحافی نواز رضا کی زیر سرپرستی فاروق فیصل خان کی قیادت میں ، آزاد جرنلسٹ پینل نے شکیل قرار اور جرنلسٹ کونسل پینل نے صغیر چوہدری کی قیادت میںمطیع اللہ جان کے جاگو پینل کے تعاون سیالیکشن میں حصہ لیا جنھیں افضل بٹ کی زیر سربرستی الیکشن میں حصہ لینے والے جرنلسٹپینل نے باآسانی شکست دیدی ۔

الیکشن کمیٹی کے چیرمین عاصم قدیر رانا کی جانب سے اعلان کر دہ انتخابی نتائج کے مطابق جرنلسٹ پینل کے صدارتی امیدوار اظہر جتوئی 1038 ووٹ حاصل کرکے کامیاب رہے ، ان کے مد مقابل شکیل قرار نے478 ، فاروق فیصل خان نے 390 اور صغیر چوہدری نے صرف171 ووٹ حاصل کیے۔ سیکرٹری کی سیٹ پر جرنلسٹ پینل کی امیدوار نیر علی988 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائیں جبکہ آزاد جرنلسٹ پینل کی امیدوار ڈاکٹر سعدیہ کمال555ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہیں ، دی جرنلسٹ پینل کے امیدوار فرقان راو نے 473 ووٹ حاصل کیے جبکہ جرنلسٹ کونسل پینل کے سردار حفیظ صرف50 ووٹ حاصل کر سکے۔ فنانس سیکرٹری کے لیے جرنلسٹپینل کے وقار عباسی 914 ووٹ لے کر کامیاب ، نائب صدر کی تین سیٹوں پرجرنلسٹ پینل کے احتشام الحق نے 1043، سید ظفر حسین ہاشمی نے 858 ووٹ اور شاہ محمد792 ووٹوں کے ساتھ کامیاب رہے ۔ جبکہ خواتین کی نائب صدر کی امیدوار سحر اسلم نے 1023 وو ٹ لے کر کامیاب قرار پائیں ۔

جوائنٹ سیکرٹری کی تین نشستوں پر جرنلسٹ پینل کے جاوید باگھٹ نے933، سید عون شیرازی نے943،طلعت فاروق نے 913 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی ۔ خواتین کی جوائنٹ سیکرٹری کی ایک نشست کے لیے سحرش قریشی 1084ووٹ کے ساتھ کامیاب قرار پائیں ، سحرش قریشی نے اس الیکشن میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے کا ریکارڈ بھی قائم کیا ۔ نیشنل پریس کلب انتخابات میں ٹوٹل 2134ووٹ کاسٹ ہوئے ۔ پریس کلب کی گورننگ باڈی کے امیدواروں کا اعلان اتوار کو کیا جائے گا جس میں 114