اسلام آباد(ٹی این ایس) ڈی ایم اے دفتر پر شاہ جی ہوٹل کے گارڈز اور ملازمین کا حملہ،متعدد گرفتار،کاروائی کریں گے:ڈائریکٹر رائے یاسر فرحاد

 
0
34

ڈی ایم اے دفتر پر شاہ جی ہوٹل کے گارڈز اور ملازمین کا حملہ ،ڈی ایم اے کے گارڈز اور اسٹاف کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا،ڈائریکٹر ڈی ایم اے نے پولیس طلب کر لی ، شاہ جی ہوٹل کے غنڈوں کو گرفتار کرکے تھانہ آبپارہ منتقل کر دیا گیا ،ڈائریکٹر ڈی ایم اے رائے یاسر فرحاد کے مطابق حملے میں ملوث غنڈوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی ،شاہ جی ہوٹل کے واجبات تاحال کلیئر نہیں۔13 برانچیں ہیں سب کو نوٹسسزجاری کئے مگر واجبات ادا نہیں کئے جارہے۔شاہ جی ہوٹل کے خلاف ایکشن لیا اور سامان ضبط کرلیا ۔ شاہ جی ہوٹل کے پاس اوپن سپیس کا لائسنس نہیں ہے اس کے باوجود اوپن سپیس پر قبضہ کر رکھا ہے۔